Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2020

محبت کی زبان

بسم اللہ الرحمن الرحیم محبت کی زبان  دنیا کی تقریبا ہر زبان، زبان کی محتاج ہوتی ہے لیکن ایک زبان ایسی بھی ہے جو زبان کی ضرورت سے بے نیاز ہے. یہ زبان محبت کی زبان ہے. زبانیں لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہیں جبکہ محبت کی یہ زبان ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑتی ہے. محبت کی اس زبان کو اہل دل "حسین (ع)" کہتے ہیں. یہ زبان کانوں سے سنی یا زبان سے بولی نہیں جاتی بلکہ پورے وجود سے محسوس کی جاتی ہے. اس زبان کو صرف وہی درک کر سکتا ہے جس کے دل کی مسجد میں مخلوق خدا سے ہمدردی کی اذانیں گونجتی ہیں. اس زبان میں تین زمانے نہیں ہیں، اس میں ہر زمانہ سمویا ہوا ہے. یہ زبان کسی مخصوص مقام کے افراد کے لئے نہیں، بلکہ ہر وہ شخص اہل زبان حسینی کہلائے جانے کا حقدار ہے جس کا دل خلق الله کے لئے دھڑکتا ہے. اس زبان میں ضرب المثل نہیں، بے مثل ضربیں ہیں. اس زبان کے حروف یاد خدا کے نور سے بنائے گئے ہیں. اس زبان کے الفاظ حب الہی کے خمیر میں گوندھے گئے ہیں.اس زبان کی عبارتیں فکر کی بلندیوں کی اعلٰی ترین منزلیں ہیں. بڑے بڑوں کو پچھاڑ دینے والے کو اس زبان میں اصغر (ع) کہتے ہیں. خود کو آزاد کر کے عشق حسین (ع) کی پر سک...