Skip to main content

میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں

ایک مخصوص سال کے ایک مخصوص دن کے ایک مخصوص وقت کائنات میں کئ تبدیلیاں آئی ہونگی، جن میں سے ایک چھوٹی سی تبدیلی میری پیدائش تھی. حیات حرکت سے ہے اور حرکت ارادے سے. ارادہ اختیار کے دم سے ہے، جبکہ کامیابی کا دارومدار مناسب فیصلوں پر ہوتا ہے. لہٰذا میں نے اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یہ ارادہ کیا کہ ایک متحرک اور کامیاب حیات، مناسب فیصلے کرتے ہوئے بسر کروں. یہی ارادہ اس بات کا سبب بنا کہ رونما ہونے والے حوادث سے متأثر نہ ہونے کی کوشش کرتے ہوئے زندگی کی تلخ و شیرین حقیقتوں کو اپنے پورے وجود سے قبول کروں تاکہ جانے سے پہلے اپنے آنے کی چھوٹی سی تبدیلی کو ایک بڑے انقلاب کی شکل دے سکوں۔

10/2018 :تاریخ


Naba Lakhani Art

Comments

  1. Truly the relation between pain and change is positive (more pain causes more change) if dealt with correctly.
    I wish Allah to bless you with a wonderful path ahead
    may your knees be weak only for him
    may your shoulders carry the purest burdens of the universe
    And may your growth be the growth of the universe

    ReplyDelete
  2. wow! Mashallah . a true write up

    ReplyDelete

Post a Comment