بسم الله الرحمن الرحيم بےجا ہنسی مذاق کا انسان کی شخصیت، اطرافیان، اور معاشرے پر اثر :پس منظر آپس میں ضرورت سے زیادہ ہنسی مذاق بڑھ جانے کے سبب استادِ محترم کی طرف سے ملنے والے اس موضوع پر مضمون تحریر کرنے کے ہوم ورک کی بدولت یہ کہانی وجود میں آئی۔ سُستی ایک بڑی نعمت ہے، اگر میں سُست نہ ہوتی تو کتابیں کھول کر پرانے لوگوں کے اقوال کے حوالے دے کر میں بھی ایک بورنگ سا مضمون ہی لکھتی۔ امید ہے یہ آپ کو پسند آئے گی، استاد کو تو آئ نہیں۔۔۔ ❤️ اِنسپایرڈ باۓ لائف اوف ماۓ فرینڈز تاریخ: 22/3/2022 :کہانی ایک ہرا بھرا جنگل تھا جس میں سارے جانور اور ہنسی خوشی رہتے تھے۔ اِس جنگل کے ہر حیوان میں کوئی نہ کوئی کوئی خاص بات، کچھ نہ کچھ صلاحیت موجود تھی جس بنا پر ہر کسی کو اُس کی لیاقتوں کے تحت کام دیا گیا تھا۔ اُن میں سے کوئی پروفیسر تھا تو کوئی ماہر نفسیات، کوئی کوئی مصور تو کوئی تاجر جبکہ کہ اُن میں سے کسی کو جنگل کی حفاظت کا بھی کام دیا گیا تھا۔ کیونکہ اِس جنگل کے خوبصورت جانوروں پر ایک بے رحم شکاری کی نظریں جمی ہوئی تھیں جو ان جانوروں کو شکار کرنے کی تاک میں لگا ہوا تھا۔ اب...