بسم اللہ الرحمن الرحیم
محبت کی زبان
دنیا کی تقریبا ہر زبان، زبان کی محتاج ہوتی ہے لیکن ایک زبان ایسی بھی ہے جو زبان کی ضرورت سے بے نیاز ہے. یہ زبان محبت کی زبان ہے. زبانیں لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہیں جبکہ محبت کی یہ زبان ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑتی ہے. محبت کی اس زبان کو اہل دل "حسین (ع)" کہتے ہیں. یہ زبان کانوں سے سنی یا زبان سے بولی نہیں جاتی بلکہ پورے وجود سے محسوس کی جاتی ہے. اس زبان کو صرف وہی درک کر سکتا ہے جس کے دل کی مسجد میں مخلوق خدا سے ہمدردی کی اذانیں گونجتی ہیں. اس زبان میں تین زمانے نہیں ہیں، اس میں ہر زمانہ سمویا ہوا ہے. یہ زبان کسی مخصوص مقام کے افراد کے لئے نہیں، بلکہ ہر وہ شخص اہل زبان حسینی کہلائے جانے کا حقدار ہے جس کا دل خلق الله کے لئے دھڑکتا ہے. اس زبان میں ضرب المثل نہیں، بے مثل ضربیں ہیں. اس زبان کے حروف یاد خدا کے نور سے بنائے گئے ہیں. اس زبان کے الفاظ حب الہی کے خمیر میں گوندھے گئے ہیں.اس زبان کی عبارتیں فکر کی بلندیوں کی اعلٰی ترین منزلیں ہیں. بڑے بڑوں کو پچھاڑ دینے والے کو اس زبان میں اصغر (ع) کہتے ہیں. خود کو آزاد کر کے عشق حسین (ع) کی پر سکون قید کو اپنے لئے اختیار کرنے والے کو اس زبان میں حر (ع) کہتے ہیں. نصرت حق کے لئےپوری دنیا سے دشمنی مول لینے والے کو اس زبان میں حبیب (ع) کہتے ہیں. جو اس قدر خوبصورت ہو کہ جس کے سامنے احسن کا حسن بھی ماند پڑ جائے، اسے اس زبان میں حسین (ع) کہتے ہیں. اور جو اس حسن کا مشاہدہ کر لے، اس کے لئے راہ خدا میں مرنا ہی زندگی ہوتی ہے. اس کے لئے سکوت ہی کلام بن جاتا ہے. اس کا ہونا ہی کائنات کو ایک ایسے عظیم انسان کی یاد دلاتا ہے جس نے کمال انسانیت کے لئے خود کو قربان کر دیا اور زبان محبت کی بنیادوں کو دوام بخش دیا۔
ابا عبد اللہ، حضرت امام حسین علیہ افضل الصلوة و السلام کی ولادت با سعادت ہر انسان کو مبارک ہو۔
19/4/2018 :تاریخ
Salamunalaikum..
ReplyDeletedil ko chu janay wali tehreer ...
Jazakallah...
Iltamas.e.dua
Salamunalaikum..
ReplyDeletedil ko chu janay wali tehreer ...
Jazakallah...
Iltamas.e.dua
Alaikum Salam. JazakAllah (:
DeleteWah kia bat hai ❤️
ReplyDelete😊❤
DeleteMashaALLAH
ReplyDeletethis article is indeed a work of art