بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ایک
،ایک کی کامیابی کو کامیابی نہیں کہتے
،ایک بوند کے برسنے کو برسات نہیں کہتے
،سورج کی ایک کرن کو روز نہیں کہتے
،پانی کے ایک قطرے کو سمندر نہیں کہتے
،جو صرف ہم جانتے ہیں اسے ہی علم کہتے ہیں
،ایک کے جان لینے کو علم نہیں کہتے
،حلم پر فخر کو حلم نہیں کہتے
،جہل پر شرمندگی کو جہل نہیں کہتے
،ایک منقلب کو انقلاب نہیں کہتے
،ایک ضرب محض کو شہادت نہیں کہتے
،ایک دشمن کی ہلاکت کو فتح نہیں کہتے
،ایک کو بنا کئ ایک کے ہزار نہیں کہتے
،سخاوت صرف میں کروں' کو سخاوت نہیں کہتے'
،ایک کو شیعہ، شیعہ کو ایک نہیں کہتے
،جنگ جیتی جاتی ہے کئ ایک سے
،بارش تشکیل پاتی ہے کیئ ایک سے
،دن دن نہیں ہوتا کئ میں ایک سے
،روشنی چمک نہیں پاتی صرف ایک سے
،جہل اصل میں علم ہے اور علم اصل جہل
،آپ سخی نہیں بنتے صرف ایک بار سے
،گیارہ وجود میں آتے ہیں ایک ایک سے
،اکمال مقصد کا ہوگا اب صرف ایک سے
،کہ ضرورت ہے ان کو ایک ایک کی
ذمہداری ہے ہم میں سے ہر ایک کی۔
تاریخ: 2016 /2017 کی کوئ دوپہر۔
Comments
Post a Comment